اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم نے جتیندر تیواری کو طلب کیا - اردو نیوز بنگال

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پارٹی میں اندرونی خلفشار جاری ہے۔

مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم نے جتیندر تیواری کو طلب کیا
مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم نے جتیندر تیواری کو طلب کیا

By

Published : Dec 15, 2020, 7:49 AM IST

ترنمول کانگریس میں شھبندو ادھیکاری کا معمہ برقرار ہے۔ وہ کسی بھی وقت پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ اسی درمیان آسنسول سے ترنمول کانگریس کے لئے بری خبر آ رہی ہے۔

ٹی ایم سی رہنما جتیندر تیواری کی باغیانہ روش کے بعد وزیر فرہاد حکیم نے انھیں فون کرکےمنگل کے روز کولکاتا آنے کے لیے کہا۔ کالی گھاٹ میں منگل کے روز ترنمول یوتھ کانگریس صدر ابھیشیک بنرجی اور جتیندر تیواری کے درمیان اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ جتیندر تیواری نے اس سے پہلے آسنسول کے میئر رہتے ہوئے کبھی بھی ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت کو خط نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ جتیندر تیواری بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔

دوسری طرف آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ اور رکن اسمبلی جتیندر تیواری نے کہا کہ مرکزی حکومت سے ملنے والے ترقیاتی فنڈ رک جانے سے جاری ترقیاتی کاموں پر اثر پڑنے لگا ہے۔ جتیندر تیواری کے مطابق انھوں نے وزیر کو خط لکھ کر آسنسول کو اسمارٹ سٹی بنانے کی بات کہی ہے۔ اس پر ناراض ہونے والی کون سی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی بی جے پی رہنما کے رابطے میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امیت شاہ کی بنگال آمد پر کولکاتا میں احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details