کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر برتیہ باسو نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلیٰ نے انتظامی اور سیاسی طور پر ایک وفد بھیجا ہے۔ ہم نے مہلوک طالب علم کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ان کی ہرممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بچوں کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے 2009 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست کا نیا گورنر ریاست کے ساتھ کسی بات چیت کے بغیر وائس چانسلر کی تقرری کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کےحکم کو نافذ کرنے کا فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ پر منحصر ہے۔ ریاست کی طرف سے مقرر کردہ وائس چانسلر کو ہٹا دیا ہے۔ گورنر سو فیصد ذمہ دار ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ دی ہے۔دوسری طرف شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی ملک مخالف بولنے والوں کےلئے اڈہ بن گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں سی سی ٹی وی کی تنصیب سمیت تمام ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ میں وزیر تعلیم سے جاننا چاہتا ہوں کہ اسے کیوں قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر ابھیجیت چکرورتی کو سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹوپادھیائے نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا۔