اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر مملکت کی سونیا گاندھی پر تنقید - مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول

وزیر مملکت بابل سپر یو نے کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی کے دہلی میں جاری تشدد سے متعلق بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ عام لوگوں کی موت سیاست کر رہی ہیں۔

وزیر مملکت کی سونیا گاندھی پر تنقید
وزیر مملکت کی سونیا گاندھی پر تنقید

By

Published : Feb 27, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:49 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول سے بھارتی جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان اور وزیر مملکت بابل سپریو نے کہاکہ تشدد کسی کے حق کی بھلائی میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر افسوس ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

وزیر مملکت کی سونیا گاندھی پر تنقید

وزیر مملکت نے کہاکہ دہلی میں ایک طرف عام لوگ پریشان ہیں دوسری طرف اپوزیشن پارٹیاں اس پر سیاسی فائدے اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

بابل سپریو کاکہنا ہے کہ کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی اپنی پارٹی کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے دہلی می جاری تشدد میں بی جے پی گھسٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوٹیٹ کرتے ہوئے کہاکہ سونیا گاندھی ایک قومی سیاسی جماعت کی صدر ہیں ۔ انہیں کچھ بھی بولنے سے قبل واقعے کی پوری جانکاری لینی چاہیے۔

وزیر مملکت کی سونیا گاندھی پر تنقید

وزیر مملکت نے کہاکہ سونیا گاندھی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ملک کی شناخت کو عالمی سطح پرنقصان پہچنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں یہ کہہ سکتاہوں کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماوں نے تشدد اکسانے کے لئے بیان بازی کی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لیکن اب تک بی جے پی کے کسی بھی رہنما کے خلاف شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ہمیں دہلی کے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنی چا ہئے لیکن یہاں گمراہ کن بیان بازی سے لوگوں کو خوفزدہ کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز قبل دارلحکومت دہلی کے جعفرآباد میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالف اوراس کی حمایت کرنے والوں کے درمیان بھڑکے تشدد میں اب تک 34 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اس دوران دہلی کے مختلف علاقوں میں تشدد کے دوران درجنوں مکانات اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details