کولکاتا:ڈاکٹروں نے مغربی بنگال کے وزیر بابل سپریا کو ڈسچارج کے بعد گھر میں آرام کرنے کا مشوردہ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہیں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ بالکل پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔زیادہ کام اور دباو کے سبب ان کی حالت بگڑی تھی۔اسی وجہ سے سینے میں درد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر بابل سپریا کو سینے میں درد کے باعث پیر کی صبح علی پور کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق بابل کے سینے میں درد اتوار کی دوپہر شروع ہوا۔ سینے میں درد کے علاوہ ریاست کے آئی ٹی وزیر کو پسینہ بھی بہہ رہا تھا۔اس کے بعد انہیں پیر کی صبح ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیر کی انجیو گرافی کے بعد رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہیں دل میں خون کی شریانوں میں معمولی پریشانی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بابل کی ایکو کارڈیوگرافی میں کچھ پتہ نہیں چلا تاہم ان کی ای سی جی رپورٹ میں معمولی سی بے ضابطگی نوٹ کی گئی لیکن فی الحال تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انجیو پلاسٹی کی ضرورت نہیں تھی۔ اس کا مناسب ادویات سے علاج کیا جا رہا ہے۔