اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملی الامین کالج کی ٹیچر انچارج مستعفی - مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا

ملی الامین کالج کی ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی نے ملازمت سے آج استعفی دیدیا ہے جعمرات کے روز وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کو ای میل کے ذریعے اپنا استعفی بھیج کر اس کی اطلاع دی ہے ۔

ملی الامین کالج کی ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی ملازمت سے دیا استعفی
ملی الامین کالج کی ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی ملازمت سے دیا استعفی

By

Published : Dec 5, 2019, 11:23 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے ملی الامین کالج گزشتہ کئی برسوں کچھ تنازعات کے سبب خبروں میں ہے. وہ چاہے کالج کی بانی کمیٹی اور کالج کی ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی کے درمیان برتری کی جنگ یا کالج کے اقلیتی کردار کو لیکر تذبذب کالج کی ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی نے آج ملی الامین کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے ریاستی وزیر تعلیم کو ایک ای میل بھیج کر استعفی دینے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے بھیجے گئے ای میل میں لکھا ہے کہ "میں بہت مایوسی کے ساتھ یہ لکھ رہی ہوں کہ آپ کا دفتر اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ گزشتہ 2018 فروری میں ملی الامین کالج کی گورننگ باڈی کی میٹنگ ہوئی تھی. اس کےبعد سے کالج کی بانی کمیٹی کالج کی بانی کمیٹی 22 ماہ گزر جانے کے باوجود گورننگ باڈی کی تشکیل نہیں کر پائی ہے.

اسی درمیان کالج کی ایک ٹیچر شبینہ نشاط عمر کالج میں اپنی من مانی کر رہی ہیں. خلاف اصول کام کر رہی ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہیں ۔ مری عزت اور زندگی دونوں خطرے میں ہیں۔ محکمہ تعلیم اور پولس کو بار بار حالات سے آگاہ کرنے کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

مجبور ہوکر اس ٹیچر کی وجہ سے مجھے چھٹی لینی پڑی ہے یہاں تک کہ میری تمام چھٹیاں ختم ہو گئی ہے ۔ وہیں دوسری جانب محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے جانچ کے بعد بھی کوئی رپورٹ اب تک جمع نہیں کی گئی ہے۔ میں ایک بار پھر آپ سے ایک شہ فریقی کالج کی بانی کمیٹی کے صدر امیرالدین بابی ٹیچر انچارج اور دوسرے اہلکار کے درمیان میٹنگ کرنے کی اپیل کی تھی ۔

گزشتہ ہفتے گورننگ باڈی کی تشکیل دی گئی جس کی اطلاع مجھے اور بانی کمیٹی کے سیکریٹری اور صدر کو بھی اس کی اطلاع دی گئی لیکن اس کے باوجود اب تک کالج کی گورننگ باڈی کی تشکیل کے سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ بحیثیت ٹیچر انچارج میری معیاد 2018 کے جولائی میں ختم ہوچکا ہے۔

اس کے بعد سے زبانی احکامات کے ذریعے سارا کام ہو رہاہ ہے لیکن موجودہ حالات میں میری پوزیشن کو شبینہ نشاط کے ذریعے چیلینج کیا جا رہا ہے۔ میرے پاس بھی کوئی قانونی حق نہیں ہے کہ میں بحیثیت ٹیچر انچارج کوئی فیصلہ کر سکوں ایسے حالات میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ مجھے میری خدمات سے نجات دیں کیونکہ کئی برسوں سے کالج میں جاری بانی کمیٹی اور کالج کی انتظامیہ کمیٹی کے جھگڑے میں کالج مالی اور انتظامی طور پر بس حال ہو چکا ہے۔

کیونکہ گورننگ باڈی کوئی کام نہیں کر رہی ہے اسی لئے میں اسسٹنٹ پروفیسر کی ملازمت سے استعفی دے رہی ہوں۔ گزارش کر رہی ہوں کہ مجھے نجات دی جائے میرے بقایاجات بھی جلد از جلد ادا کر دیئے جائیں ۔۔ اس سلسلے میں ایک ٹی وی بھارت نے بیشاکھی بنرجی سے رابطہ کیا جس پر انہوں اس کی تصدیق کی ہے کہ انہوں ملازمت سے استعفی دے دیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details