اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی اور شاہ نے جمہوریت کو کورنٹائن کر دیا ہے' - محمد سلیم

سی پی آئی رہنما محمد سلیم نے امیت شاہ کے بنگال میں مجازی ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب پورا ملک آفتوں میں گھرا ہو ہے امیت شاہ اور بی جے پی کو الیکشن کی فکر لگی ہے۔سونار بنگلہ بنانے کی بات کر رہے۔امن و امان کی بات کر رہے ہیں

'مودی اور شاہ نے جمہوریت کو کورنٹائن کر دیا ہے'
'مودی اور شاہ نے جمہوریت کو کورنٹائن کر دیا ہے'

By

Published : Jun 9, 2020, 5:02 PM IST

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے امیت شاہ کی مجازی ریلی میں بنگال کو سونار بنگلہ بنانے اور امن وامان قائم کرنے اور ریاست میں ترقیاتی کام کرنے کے دعوے پر رد عمل کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ امیت شاہ کہتے ہیں کہ سونار بنگلہ بنائیں گے۔ امیت شاہ صرف سونا سمجھتے ہیں بنگال کو نہیں سمجھتے ہیں۔

'مودی اور شاہ نے جمہوریت کو کورنٹائن کر دیا ہے'

گجرات میں مودی 12 برس سی ایم تھے کیا۔ انہوں نے سونا کا گجرات بنایا ہے؟اگر بنایا ہوتا تو ٹرمپ کے آمد پر دیوار نہیں بنانا پڑتا۔جب ملک میں کورونا کی وجہ سے لوگ مر رہے تھے ۔

مزدوروں کو میلوں پیدل چل رہے تھے تو وہ چل تھے اور اب مصیبت کے دور میں الیکشن کی تیاری میں مصروف ہیں۔انہوں نے پہلے ہندو مسلم کی بات کرکے خوف زدہ کیا ۔

ان کا دھیان اصل مسائل سے منحرف کر دیا اور پھر کورونا سے خوف زدہ کیا گیا ان کو گھروں میں مقید کر دیا گیا۔دوسری جانب سرمایہ کاروں کو دولت جمع کرنے میں ان کی مدد کی۔ ٹرمپ کو نمستے کرکے امیت شاہ غائب ہو گئے۔

'مودی اور شاہ نے جمہوریت کو کورنٹائن کر دیا ہے'

اب بنگال کے لوگوں سے کہ رہے ہیں کہ بنگال کے لئے بایاں محاذ نے کچھ نہیں کیا ترنمول نے کچھ نہیں کیا جبکہ پورا ملک جان چکا ہے کہ بی جے پی اور ترنمول نے کچھ نہیں کیا۔گجرات مدھیہ پردیش اور اتر پردیش بڑی طرح سے کورونا کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کیونکہ یہ لوگ گوبر اور غیر منطقی باتیں کر رہے تھے۔اتنے لمبے چلنے والے لاک ڈاؤن کے بعد حالات میں بہتری آ جانی چاہیے تھی لیکن حکومت کی غیر ذمہ دارانہ عمل کی وجہ سے آج بھارت پانچویں مقام پر پہنچ گیا۔اب یہ لوگ آبادی کا بہانہ بنا رہے ہیں۔اب اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آبادی کا بہانہ بنا رہے ہیں۔

اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں ایک فیصد بھی ٹسٹ نہیں کیا گیا۔گجرات ،بنگال اور دہلی میں کورونا کے حقائق کو چھپایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بنگال کو کڑی محنت سے یہاں تک پہنچایا تھا۔ امیت شاہ کی بس کی بات نہیں ہے۔ امیت شاہ دس طرح کی بات کرتے ہیں کل تک ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک تھے۔آج تک ایڈوانی کی قیادت والی کمیٹی نے چٹ فنڈ معاملے کی جانچ نہیں کی۔

امیت شاہ کا کہنا ہے کہ بنگال میں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے ۔پورے ملک میں جمہوریت کی کیا حالت ہو گئی ہے۔دہلی میں کیا ہو رہا ہے۔صفورہ کو کس طرح غیر ضمانتی معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔سدھا بھاردواز کے ساتھ گوتم نولاکھا کے ساتھ کیا ہوا۔

لوگوں کو کورنٹائن کا صحیح انتظام تو نہیں کیا لیکن جمہوریت کو کورنٹائن کر دیا ہے جھوٹے معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔آج بھی گجرات میں امیت شاہ راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ایم ایل اے کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details