مغربی بنگال کے گارڈن ریچ تھانہ علاقے میں سرعام گولیوں کا تبادلہ ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ فائرنگ میں نوجوان شد ید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کاکہناہے کہ گارڈن رچ علاقے میں گولیوں کے تبادلے سے سنسنی پھیل گئی۔ فائرنگ میں بیر بہار سنگھ (30)نام کے ایک نوجوان شد ید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے۔
فائرنگ میں زخمی نوجوان سے اب تک پوچھ تاچھ نہیں ہوسکی ہے ۔ اس کی حالات میں بہتری کے بعد اس سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔