گورنر دھنکھڑ کو بتایا گیا ہے کہ محترمہ بنرجی ان سے شام سات بجے راج بھون میں ملاقات کریں گی۔ ریاست میں 292 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے الیکشن میں 214 سیٹوں پر صرف اپنے دم پر جیت حاصل کرکے اپنی پارٹی کو مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں پہنچانے کا کریڈٹ صرف محترمہ بنرجی کو جاتا ہے۔
محترمہ بنرجی نے یہ کارنامہ نندی گرام میں 10 مارچ کو الیکشن کے پرچار کے دوران زخمی ہونے کے بعد کیا۔ وہ دو روز تک ہسپتال میں داخل رہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے وھیل چیئر کی مدد سے الیکشن کی ریلی کی کمان سنبھالی۔ اس طرح اپنے دم پر انہوں نے پارٹی کی پوری مہم کو سنبھالا جبکہ ان کی اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس الیکشن میں اپنی پوری طاقت لگا دی تھی۔