مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان دل بدل کا کھیل جاری ہے جس کے سبب سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ریاست میں دل بدل کے رجحان کے چلتے بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی رہنما ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شامل ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے سبب اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان سب کے باوجود وزیراعلی ممتا بنرجی نے کچھ وقت نکال کر بنگال موسیقی میلے کا افتتاح کیا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے موسیقی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے فنکاروں کو اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلی ممتا بنرجی حسب معمول جہاں جاتی ہیں وہاں گھل مل جاتی ہیں جبکہ اس اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے میلے کی افتتاحی تقریب کے دوران فنکاروں کو خصوصی اعزاز سے نوازا اور فنکاروں کے ساتھ قدم سے قدم ملایا۔