مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ جس کے سبب سیاسی گراف بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کر رہے ہیں۔
وزیراعلی ممتا بنرجی دو دنوں کے دورے پر بیر بھوم پہنچی اور دورے کے پہلے دن ضلع مجسٹریٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعلی نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بیرونی ریاستوں کے رہنما الفاظ کے استعمال پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ سب کو معلوم ہے کہ کون کس کو کیا کہتا ہے لیکن بی جے پی کے رہنماؤں کو ہر چیز میں سیاست کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔