اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا کے تمام شاپنگ مال عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے

لاک ڈاؤن میں مزید راحت دیتے ہوئے شاپنگ مال اور بڑے بازاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ کورونا وائرس کے تئیں تمام تر احتیاط کے ساتھ عام لوگوں کے لئے کھل گئے۔

By

Published : Jun 8, 2020, 9:51 PM IST

کولکاتا کے تمام شاپنگ مال عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے
کولکاتا کے تمام شاپنگ مال عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے بند بازاروں ، عبادت گاہوں، ہوٹلوں اور شاپنگ مال کو آج سے کھول دیا گیا۔کولکاتا میں اس رعایت کا اچھا خاصا اثر بھی نظر آیا ۔سڑکوں پر آج سے بسیں اور گاڑیاں دوڑتی نظر آئیں ۔

کولکاتا کے تمام شاپنگ مال عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے

لوگوں کی بھیڑ بھی ہر طرف نظر آ رہی تھی۔شاپنگ مال اور بازار کھلتے ہی لوگ بڑی تعداد،میں وہاں پہنچنے لگے۔گزشتہ دو ماہ سے گھروں میں قید لوگوں کے لئے آج تفریح کرنے کا موقع ملا تو لوگ اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے نظر آئے۔

کولکاتا کے تمام شاپنگ مال عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے

کولکاتا کے پارک سرکس میں موجود کوئسٹ مال جو کولکاتا کے لوگوں میں کافی مقبول ہے۔ساڑھے چار لاک اسکوائر کیلومیٹر میں پھیلا یہ مال کولکاتا کا سب سے خوبصورت مال تصور کیا جاتا ہے اور اپنے محل و وقوع کی وجہ سے بھی بہت مقبول ہے۔

اس کے علاوہ کولکاتا کے قصبہ میں ایکروپولیز اور راس بہاری میں موجود لیک مال میں لوگوں کی کافی بھیڑ نظر آئی۔لیکن اس درمیان ان شاپنگ مال میں معاشرتی دوری قائم پر زور دیا گیا ہے۔مال داخل ہونے سے قبل اچھی طرح سے سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ مال میں معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے لئے مال میں داخل ہونے والوں کی تعداد کو محدود کردیا گیا اور وقت تعین بھی کیا گیا ہے۔کسی بھی شخص کو دو گھنٹے سے مال میں وقت گزارنے کی اجازت نہیں ہے۔

کولکاتا کے تمام شاپنگ مال عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے

کوئسٹ مال میں بیک وقت تین ہزار سے زیادہ افراد کو دسخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ کوئسٹ انڈیا پراپرٹی لیمیٹیڈ کے نائب صدر سنجیب مہرا نے ای ٹی وی کو بتایاکہ مال کو وزارت داخلہ کی ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے تمام اصول و ضوابط کے ساتھ کھولا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آل انڈیا شاپنگ مال ایسوسیشن کی جو گائیڈ لائن دی گئی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے مال کو کھولا گیا ہے۔ہر فلور پر ہمارے لوگ موجود ہیں اور لوگوں پر نظر رکھ رہے ہیں کہ کوئی کسی طرح سے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی نہ کریے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details