سپریم کورٹ کی دورکنی بنچ نے سوموار کو مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ 2008کو بحال کردیا ہے۔اس ایکٹ کی بحالی سے کمیشن کو بنگال کے مدرسوں میں اساتذہ کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گاوے اور جسٹس سریا کانت پر مشتمل بنچ نے کہا ہے کہ مدرسہ منیجنگ کمیٹی کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔
مدرسہ منیجنگ کمیٹی کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کی دورکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور اس کی سماعت بڑے بنچ کے ذریعہ ہونی چاہیے کیوں کہ یہ اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ ہے۔