اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: مدن مترا کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی - مغربی بنگال کی خبریں

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے 43 نومنتخب ارکان اسمبلی نے وزراء کےطور پر حلف لیا۔ ممتابنرجی کی کابینہ میں کل 43 وزراء میں سینیئر وزراء کی تعداد اچھی خاصی رہی جبکہ چند نئے چہروں کو شامل کیا گیا۔لیکن اس کابینہ میں مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر کھیل و ٹرانسپورٹ کو جگہ نہیں ملی۔

مغربی بنگال: مدن مترا کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی
مغربی بنگال: مدن مترا کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی

By

Published : May 10, 2021, 12:20 PM IST

بنگال کابینہ میں کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور سینیئر رہنما مدن مترا کو جگہ نہیں ملی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے 43 نومنتخب ارکان اسمبلی نے وزراء کےطور پر حلف لیا۔ ممتابنرجی کی کابینہ میں کل 43 وزراء میں سینیئر وزراء کی تعداد اچھی خاصی رہی جبکہ چند نئے چہروں کو شامل کیا گیا۔لیکن اس کابینہ میں مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر کھیل و ٹرانسپورٹ کو جگہ نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے ناموں کے غور کے دوران مدن مترا سے متعلق کوئی بحث بھی نہیں ہوئی۔

مدن مترا کے علاوہ گوتم دیب کو بھی وزارت نہیں ملی۔ اس سے قبل وہ وزیر تھے۔ اس مرتبہ انہیں سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کا میئر بنایا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ امت مترا اور براتا باسو کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں سے ہی حلف لیا۔ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات میں 213 سیٹوں کی بدولت مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے۔

پانچ مئی کو راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ چھ اور سات مئی کو نومنتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کاعمل مکمل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details