اردو

urdu

ETV Bharat / state

west bengal lockdown: جزوی لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع

مغربی بنگال میں کورونا سے مقابلہ کے تحت گذشتہ 16 مئی کو 31 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن میں 15 جون تک کے لیے توسیع کیا گیا ہے۔

west bengal lockdown extension
مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع

By

Published : May 27, 2021, 6:01 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج مغربی بنگال میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا۔نبنو میں میڈیا کو انہوں نے بتایا کہ آئندہ 15 جون تک کے لئے مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع


مغربی بنگال میں کورونا سے مقابلہ کے تحت گذشتہ 16 مئی کو 31 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن میں 15 جون تک کے لیے توسیع کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے نبنو میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 31 مئی تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کسیز میں کمی آئی ہے۔

ہمیں زندگی کی سرگرمیاں بھی جاری رکھنا ہے۔ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت بھی مظبوط رہے۔ اس لیے ہم نے آئندہ 15 جون تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران معمولات زندگی کی سرگرمیوں پر محدود پابندی رہیں گی۔ اس دوران جس طرح کی راحت دی گئی ویسے ہی سب کچھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا اس کو ہم لاک ڈاؤن یا کرفیو نہیں کہیں گے، بس پابندی کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے پورا تعاون ملا ہے جس کی وجہ سے کسیز میں کمی آئی ہے۔اس کے لئے ہم عوام کے شکر گزار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details