اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی بل کے خلاف سی پی آئی ایم کی 19 دسمبر تحریک - مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور این آر سی کے خلاف

سی پی آئی ایم کے گرچہ انتخابات میں کچھ خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے لیکن پارٹی کے جلسے جلوس میں ہونے والی بھیڑ دیکھ کر حوصلے بلند ہیں آئندہ 19دسمبر سے ریاستی سطح پر شہریت ترمیمی بل کےخلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کا علان کیا ہے۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف سی پی آئی ایم کی 19 دسمبر تحریک
شہریت ترمیمی بل کے خلاف سی پی آئی ایم کی 19 دسمبر تحریک

By

Published : Dec 12, 2019, 11:15 PM IST

مغربی بنگال ایاں محاذ کے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور این آر سی کے خلاف کئی دنوں تک جاری رہنے والے لانگ مارچ میں عوام کا ساتھ ملنے اور پھر دھرمتلہ کے رانی داس منی روڈ میں ہوئے جلسے میں بھیڑ سے سی پی آئی ایم کے حوصلے بلند ہے.

شہریت ترمیمی بل کے خلاف سی پی آئی ایم کی 19 دسمبر تحریک

یہی وجہ ہے کہ ریاستی سی پی آئی ایم نے اب شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاستی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے. اس تحریک میں صرف ریلی اور جلسہ نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے نکڑ میٹنگ، لیفلیٹ کی تقسیم ڈرامے اور گیت کے ذریعے لوگوں میں شہریت ترمیمی بل کے مطابق بیداری لانے کی کوشش کریں گے.

اس کے علاوہ اس سلسلے میں پارٹی کے کیڈروں کو ٹریننگ دینے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ شہریت ترمیمی بل کا مقابلہ کرنے کے لئے آج سی پی آئی ایم کے دفتر مظفر احمد بھون میں بایاں محاذ کی 17 حلیف جماعتوں نے تبادلہ خیال کی.اس کے بعد لیفلیٹ تیار کیا گیا جو عام لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔

اس میں بیان کیا گیا ہے شہریت ترمیمی بل پاس کرا کر بی جے پی کیا،کرنا چاہتی ہے ۔ معاشرے کو ذات و مذہب کے نام پر تقسیم کرکے اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا ہی مودی اور شاہ کا مقصد ہے۔عام آدمی یہ باتیں سمجھانے میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے کلاس کرائے جائیں گے ۔

ہر ہفتے پارٹی کیڈروں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔اس کے علاوہ ڈراموں اور لوک گیتوں کے ذریعے این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کے نقص سمجھائے جائیں گے ۔ اس کام کے لئے ہر علاقے میں ایک ٹیم بناکر دی گئی ہے۔

اس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہوگی اور عوام کو سمجھا ئیں گے کہ ہندو مسلم کی تقسیم کرکے اصل مسائل سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں عام آدمی کیا کھائے گا کہاں سے کھائے گا ۔

سی پی آئی ایم کے رہنم محمد سلیم نے کہا کہ ہم بھی کلاس کرتے ہیں نیا کچھ بھی نہیں بس لوگوں کو سمجھانا پڑے گا کہ کسی مشکل میں ہم لوگ پھنس چکے ہیں۔ بی جے پی ملک کے اندر ایک ملک بنانا چاہتے ہیں ہم ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں کوئی کچھ نہیں بول رہا ہے نوکری نہیں ہے لیکن کوئی کچھ نہیں بول رہا ہے ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details