اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں بارہ گھنٹے کے بند کا ملا جلا اثر - مغربی بنگال کا لفٹ فرنٹ کا بھارت بند کا اعلان

مغربی بنگال میں سکریٹریٹ بلڈنگ کے گھیراؤ کے دوران لفٹ فرنٹ کی یوتھ تنطیم کے حامیوں پر پولیس کی جانب سے کی گئی سخت کارروائی کے خلاف بارہ گھنٹے کے بند کا مخلوط اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

بنگال میں بارہ گھنٹے کے بند کا ملا جلا اثر
بنگال میں بارہ گھنٹے کے بند کا مخلوط اثر

By

Published : Feb 12, 2021, 1:18 PM IST

Updated : Feb 12, 2021, 2:12 PM IST


مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے صنعتی خطہ (انڈسٹریل بیلٹ) بیرکپور اور اس کے اطراف کے اضلاع میں لفٹ فرنٹ کی جانب سے بارہ گھنٹے کا بند جاری ہے۔دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ندیا میں بند کا مخلوط اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

لفٹ فرنٹ کے سینکڑوں کارکنان ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نعرہ بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بنگال میں بارہ گھنٹے کے بند کا ملا جلا اثر
لفٹ فرنٹ کے قومی سطح کی رہنما گارگی چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور پولیس عام لوگوں کے جائز مطالبات اور مظاہرے کو طاقت کی بدولت کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے۔لفٹ فرنٹ کی بے باک رہنما کا کہنا ہے کہ دونوں ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ عوام ان دونوں سے اب کوئی امید نہیں رہ گئی ہےانہوں نے کہا کہ آج بنگال میں بارہ کا بند بلایا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر نبنو گھراؤ کی تیاری کی جا رہی ہے۔پارٹی اعلیٰ کمان کی جانب سے اشارہ ملتے ہی ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں گے۔

وہیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لفٹ فرنٹ کے حامیوں کو سڑک سے ہٹا کر آمدورفت دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس مقصد میں ناکام رہے۔ناکہ بندی کے سبب چند گھنٹوں تک آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لفٹ فرنٹ کی یوتھ تنطیمیں ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کے حامیوں نے مختلف مطالبات کو لے نبنو(سکریٹریٹ بلڈنگ ) گھراؤ کی تھی۔اس دوران پولیس اور لفٹ فرنٹ کے حامیوں کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details