مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے گارولیا ٹاؤن بائیں محاذ کے حامیوں نے گارگی چٹرجی کی قیادت میں بابو فیری گھاٹ کے مالک کے خلاف احتجاج کیا.
سی پی آئی ایم کی رہنما گارگی چٹرجی نے فیری گھاٹ کے مالک کو ایک عرضداشت پیش کی جس میں گھاٹ پار کرنے والے چھوٹے کاروباریوں، مہینہ کرایہ اور طالبات کو راحت دینے جیسی بات شامل ہے۔
گارگی چیٹرجی نے کہا 'اس سے پہلے بھی بابو فیری گھات کے مالک کو اس سلسلے میں عرضداشت دی جا چکی ہے لیکن اب تک مسئلے کا حل نکالنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے۔ ان کی عدم دلچسپی کے سبب چھوٹے کے کاروباریوں اور طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے لئے جلد سے جلد ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا'.