مغربی بنگال بایاں محاذ کے وفد نے آج ریاستی سیکریٹریٹ نوبنومیں وزیراعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔وفد میں بایاں محاذ کے چیئرمین بمان باسو، سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری سوریہ کانت مشرا، فارورڈ بلاک کے رہنما منوج بھٹاچاریہ، آر ایس پی رہنما نورین چٹوپادھیائے اور دیگر بائیں بازو رہنما موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہے۔
کل بمان بوس نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔بمان بوس کے خط پر ممتا بنرجی نے بھی وقت دیدیا۔
دوپہر ریاستی سیکریٹریٹ میں میں وفد رہنماؤں اور ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات ہوئی۔وفد نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ممتا حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دوسری ریاستوں میں بڑی تعداد میں بنگال کے ورکرس پھنسے ہوئے ہیں۔ان کی بازیابی کیلئے کوشش کی جائے۔