اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاست میں گورنر کی حکومت ہے' - بایاں محاذ کے چیئر مین بمان بوس

ریاستی بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ان کی حکومت ہے اوروہ اپنے اسمبلی جلاس کو خطاب کیا ۔

'ریاست میں گورنر کی حکومت ہے'
'ریاست میں گورنر کی حکومت ہے'

By

Published : Feb 7, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:27 PM IST

مغربی بنگال بایاں محاذ کے چیئر مین بمان بوس کاکہنا ہے کہ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے لیکن اس سے کسی کو کیا لینا دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت خود اسمبلی بجٹ سے خود کو دور رکھا ہے اور گورنر ہی چاروں طرف اس ضمن میں بیان بازی کرتے ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے۔

'ریاست میں گورنر کی حکومت ہے'

بمان بوس نے کہاکہ گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ان کی حکومت ہے اوروہ اپنے اسمبلی جلاس کو خطاب کیا ۔ اسمبلی اجلاس سے پہلے ڈھیرساری باتیں ہوئی تھی اب اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ رہنما کاکہنا ہے کہ گورنر خود کہتے ہیں کہ ریاست میں ان کی حکومت ہے۔ وہ ہر تقریب میں یہ کہتے ہیں۔ ان کی حکومت ہے وہ جو چاہے کہہ سکتے ہیں اور کر سکتے ہیں۔

'ریاست میں گورنر کی حکومت ہے'

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت گورنر کی تقریر طے کرتی ہے۔ جو تقریر میں لکھا رہتا ہے وہ کہتے ہیں۔ اس میں گورنر کو کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے ۔

بمان بوس کاکہنا ہے کہ اتنا ضرورکہنا چاہوں گا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت اور گورنر کے درمیان گہر تعلقات ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں لیکن اصل میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی بجٹ پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد کیا کیا ہوگا آئندہ والے دنوں میں بنگال کے عوام کو سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details