مغربی بنگال میں بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے بھارت بند کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے بند کو پوری طرح سے کامیاب قرار دیا۔ مولا علی کراسنگ پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
جلوس میں بائیں محاذ کے کئی اعلیٰ رہنما اور کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی شامل تھے۔ بائیں محاذ کے چئیرمین بمان بوس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت بند مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بند میں عام لوگوں نے بھر پور اور اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کی وجہ سے ہی بھارت کو نمایاں کامیابی ملی ہے۔
بمان بوس کا کہنا ہے کہ چند پرتشدد واقعات کو چھوڑ کر بھارت بند مکمل طور پر پرامن اور کامیاب رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بھارت بند کو دوسرے دن بھی کامیاب بنائیں۔