مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جاتا جا رہا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی لیفٹ فرنٹ ۔ کانگریس کے ساتھ ساتھ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسمبلی انتخابات کے مدنظر لیفٹ فرنٹ اور کانگریس نے مشترکہ طور پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں لیفٹ فرنٹ اور کانگریس نے مشترکہ طور نواباڑہ تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے عرضداشت پیش کی۔
کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے حامیوں نے نواباڑہ تھانے کا گھیراؤ کے دوران گارولیا ٹاؤن مین روڈ کی ناکہ بندی کر دی، جس گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔