مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع لال بازار پولس ہیڈ کوارٹر نے دہلی کے اے ٹی ایم مشین جہاں سے روپے نکالے گئے ہیں کی تصویر برآمد کی ہے۔پولس کو ایک تصویر ملی ہے جس میں مشتبہ شخص سرپر ٹوپی اور چہرے پر ماسک لگاکر روپے نکال رہا ہے۔
جوائنٹ پولس کمشنر (کرائم)مرلی دھر شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی اے ٹی ایم فراڈ میں رومانیہ کا گروہ ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک بار پھراے ٹی ایم فراڈ میں رومانیہ کا گروہ ہی شامل ہوچکا ہے۔گزشتہ سال ہی جنوبی کلکتہ میں اے ٹی ایم فراڈ کی کئی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔پولس نے رومانیہ کے ایک گروہ کو گرفتار بھی کیا تھا۔