وزیراعظم کی اپیل پر جنتا کرفیو کے دن مغربی بنگال کی کولکاتا میٹرو نے میٹرو سروس بند کرنے کے بجائے ٹرینوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وز یر اعظم نے ملک بھر کے عوام سے 22مارچ کو کرفیو کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اس کی وجہ سے دہلی میٹرو سروس نے بند کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں محکمہ ریلوے نے سیکڑوں ٹرینوں کو بند کردیا ہے۔
کولکاتا میٹرو ریل اتھارٹی نے مطلع کیا کہ میٹرو سروس مکمل طور پر بند نہیں کی جائے گی
تاہم اتوار کو چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے کافی کم ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
اتھارٹی نے کہا کہ 22مارچ کو نصف گھنٹے کے فرق سے میٹرو ٹرین چلے گی ۔اتوار کو عام طور پر 124ٹرینیں چلتی ہیں وہیں کل جنتا کرفیو کے دوران ٹرینوں کی تعداد میں کمی کردی جائے گی ۔