کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ غیر قانونی ہاکرز اور پارکنگ وہ چیزیں ہیں جن پر پولیس کی نظریں ہونی چاہیے۔ انہیں ایکشن لینا ہوگا۔ ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی میں ہاکرز کے نمائندے ہونے کے باوجود ہاکرز ان کی بات نہیں سنتے۔ انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھوں پر غیر قانونی ہاکر اور پارکنگ کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔میں یہ بات آج سے نہیں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں ۔کولکاتا پولیس متحرک ہے لیکن دوسرے کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے ان سب چیزوں پر نظر ڈال پا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بہالہ میں واقع باریشا ہائی اسکول (پرائمری) گیٹ کے دونوں جانب فٹ پاتھ پر غیر قانونی ہاکروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ محلے کے سگنل کے آس پاس فٹ پاتھ پر چلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سڑکوں کے درمیان ستون اور ڈیوائیڈر ہیں کیونکہ سڑک پر میٹرو ہے۔ سڑک پہلے سے زیادہ تنگ ہوگئی ہے۔ اس پر سڑک کے دونوں طرف غیر قانونی آٹو اسٹینڈ، لاریاں کھڑی ہیں۔ نتیجتاً پیدل چلنے والوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔