اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا اور ڈینگی میں مبتلا صفائی ملازم کی موت

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگو کا قہر جاری ہے۔

کورونا اور ڈینگی میں مبتلا صفائی ملازم کی موت
کورونا اور ڈینگی میں مبتلا صفائی ملازم کی موت

By

Published : Nov 5, 2020, 12:28 PM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے صفائی شعبے کے ملازم کی کورونا اور ڈینگو کے سبب موت ہو گئی۔

مرنے والے ملازم کی شناخت آر زمان کے طور پر ہوئی ہے، ان کی عمر 28 برس بتائی جا رہی ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کے رکن دیب برت مجمدار نے کہا کہ 'صفائی ملازم گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے'۔

انہوں نے کہا کہ 'صفائی ملازم کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ وہ کورونا مثبت ہیں۔علاج کے دوران ان میں ڈینگو پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔'

دیب برت مجمدار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ڈینگو کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

واضح رہے کہ 'کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چند ملازمین کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، اس کے علاوہ چند ملازمین کی موت ڈینگو کے سبب ہوئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details