ریاستی جوائنٹ انٹرنس بورڈ کے ذرائع نے آج بتایا کہ مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای مین 2021) رواں سال میں ہی منعقد ہوگا تاہم ٹسٹ 11 جولائی کے بجائے 18 جولائی کو ہوگا۔ اس سال یہ مشترکہ (جوائنٹ انٹری امتحان 2021) پہلا آف لائن امتحان ہونے جا رہا ہے۔ یعنی طلباء کو گھر بیٹھے نہیں، ٹسٹ سنٹر جاکر ٹسٹ دینا پڑے گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق امیدواروں کے گھروں کے قریب ہی سنٹر دیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ کل 264 مراکز میں ہوں گے۔ مشترکہ ٹسٹ کا نتیجہ 14 اگست تک سامنے آجائیں گے اور داخلہ کا عمل 15 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ بورڈ نے کہا کہ اس سال نہ صرف مشترکہ داخلہ بلکہ کل 11 مزید امتحانات لئے جائیں گے۔