اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کے منصوبے ناکام بنائیں' - دارلحکومت کولکاتا

جے این یو طلبا یونین کی رہنما آئشی گھوش نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'فاشسٹ قوتیں یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔'

'یونیورسٹیوں پرقبضہ کرنے کی فاشسٹ قوتوں کے منصوبے ناکام بنائیں'
'یونیورسٹیوں پرقبضہ کرنے کی فاشسٹ قوتوں کے منصوبے ناکام بنائیں'

By

Published : Feb 14, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:26 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع جادب پور یونیورسٹی کے باہر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے جے این یو طلبا یونین کی رہنما آئشی گھوش نے کہا کہ 'یونیورسٹیز پرقبضہ کرنے کی فاشسٹ قوتوں کے منصوبے کو ناکام بنائیں۔'

'یونیورسٹیوں پرقبضہ کرنے کی فاشسٹ قوتوں کے منصوبے ناکام بنائیں'

جادب پور یونیورسٹی میں طلبا تنظیم ایس ایف آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آئشی گھوش نے طلبا سے یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کی فاشسٹ طاقتوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی اعلی تعلیمی اداروں میں آزاد انہ ماحول میں مباحثے سے خوفزدہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھگوا قوتوں اور اے بی وی پی نے 2017 سے متعدد بار جے این یو میں جگہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن طلبا کی مزاحمت کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی تھی۔

'یونیورسٹیوں پرقبضہ کرنے کی فاشسٹ قوتوں کے منصوبے ناکام بنائیں'

یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے گھوش نے کہا ان کے سامنے (اے بی وی پی) کے سامنے ذرا بھی سر نہ جھکے ... اس ملک کو بچانے کے لئے ان کے چیلنجوں کا سامنا کریں۔

اسے ایک’بڑا خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے گھوش نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے انہیں مدد ملے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details