اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارتی مسلمان آرایس ایس اور بی جے پی کے رحم و کرم پر نہیں'

ریاستی وزیرصدیق اللہ چودھری نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت کی شہریت ترمیمی بل کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان آر ایس ایس اور بی جے پی کے رحم و کرم پر نہیں رہتے ہیں کوئی بل ہمیں اس ملک سے نہیں نکال سکتا۔

'بھارتی مسلمان آر ایس ایس اور بی جے پی کے رحم و کرم پر نہیں'
'بھارتی مسلمان آر ایس ایس اور بی جے پی کے رحم و کرم پر نہیں'

By

Published : Dec 11, 2019, 8:40 PM IST

جمعیت العلما ہند کے ریاستی صدر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے 1955 کے قانون میں جو شہریت ترمیمی بل میں جو باتیں کی ہیں۔ ہم اس کو نہیں مانتے اور اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں ۔ امیت شاہ نے جب ایم پی بنے تھے تو بھارت کے نام پر حلف لیا تھا کہ وہ بھارت کے دستور کے تحت کام کریں گے ۔

'بھارتی مسلمان آرایس ایس اور بی جے پی کے رحم و کرم پر نہیں'

لیکن آج اس دستور کو انہوں پامال کیا ہے۔اسی دستور کے دفعہ 14 کو ختم کر دیا اس کا جواب ان کو دینا پڑے گا۔ بھارت کی عوام اس کا حساب لے گی۔ آج بھی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر سب کو شہریت دی جائے گی ۔ کیا وہ مسلمانوں کے گارجین ہیں ۔

کیا مسلمان ان کے بھروسے پر جی رہے ہیں ہم پیدائشی طور پر بھارتی ہیں ہمیں۔ کوئی نہیں نکال سکتا ہے آسام میں انہوں نے جو کیا وہ بنگال میں کریں گے تو منھ کی کھانی پڑے گی ۔ بنگال کی زمین اتنا نرم نہیں ہے جو چاہے ۔ وہ کرلیں گیا۔آئیندہ 13 دسمبر کو ملک گیر پیمانے پر جمعیت العلما ہند یوم سیاہ منائے گی۔

پوری طاقت کے ساتھ ہم اس کی مخالفت کریں گے۔اس طرح کے بل لانا ہندوستان کے دستور سے کا مذاق بنانا ہے ۔ یہ لوگ ہندوستان کو دنیا کے سامنے شرمندہ کرنا ہے۔ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور دوسرا پروگرام ہم لگاتار نکڑ میٹنگ کریں گے۔

اس کے بعد ریلیاں نکالیں گے اور آئندہ 22 دسمبر کو کولکاتا کے رانی داس منی میں جلسہ کریں گے ۔ اس میں قانون کے ماہرین سے ہم دستور میں جو ترمیم کی گئی ہے۔ وہ صحیح ہے کہ نہیں ان سے سنیں گے کہ کون بڑا ہے ہندوستان کا دستور یا دہلی کی حکومت فرد بڑا نہیں ہوتا ہے ہندوستان کا مسلمان اپنے برادر وطن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے نہ ہماری زبان خراب ہے اور نہ بی جے پی کی طرح ہمارا دماغ خراب ہے ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details