اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم تنظیمیں بلا تفریق امفان متاثرین کی مدد کر رہی ہیں

مغربی بنگال میں حالیہ دنوں آئے امفان طوفان نے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ خصوصی طور پر جنوبی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ طوفان سے تباہ شدہ علاقوں میں فلاحی تنظیمیں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

مسلیم تنظیمیں بلا تفریق مذہب امفان متاثرین کی مدد کر رہے ہیں
مسلیم تنظیمیں بلا تفریق مذہب امفان متاثرین کی مدد کر رہے ہیں

By

Published : Jun 10, 2020, 8:21 PM IST

مغربی بنگال کے چھ اضلاع گزشتہ دنوں آئے امفان طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ابھی بھی ان علاقوں میں حالات معمول پر نہیں آئے ہیں۔

حکومت کا اکیلے ان حالات سے نمٹنا مشکل ہے۔ایسے میں فلاحی تنظیمیں انسانیت و رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا تفریق مذہب امفان متاثرین کی مدد کر رہے ہیں اور ان کی بازآبادکاری آبادکاری کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

مسلیم تنظیمیں بلا تفریق مذہب امفان متاثرین کی مدد کر رہے ہیں

جماعت اسلامی کی جانب سے جنوبی 24 پرگنہ و شمالی پرگنہ کے تباہ شدہ علاقوں میں کمیونٹی کچن قائم کیا گیا ہے۔جہاں سے سینکڑوں افراد کو روزانہ کھانا کھلایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی امیر حلقہ مغربی بنگال مولانا عبدالرفیق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امفان طوفان نے جس طرح کی تباہی مچائی ہے اس کو بیان کرنا مشکل ہے۔بہت بڑے پیمانے پر لوگ بی گھر ہو گئے ہیں۔فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔

مسلیم تنظیمیں بلا تفریق مذہب امفان متاثرین کی مدد کر رہے ہیں

بڑے بڑے درخت گر چکے ہیں۔کئی علاقوں میں ابھی پانی بھرا ہوا ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے ان علاقوں میں متاثرین کو ڈرائی فوڈ دیا گیا ہے۔

تریپال تقسیم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی نے کمیونٹی کچن قائم کیا ہے ۔جہاں روزانہ سینکڑوں افراد کو کھانا کھلایا جا رہا ہے۔

بنگالی ایجوکیشنل سوسائیٹی فار امپاؤرمنٹ لی جانب سے آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس تنظیم کے رکن محمد حسین رضوی نے بتایا کہ جنوبی24 پرگنہ کے نامکھانہ جو ایک جزیرہ نما علاقہ ہے یہاں لے لوگ زیادہ تر زراعت سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان فصلوں لو کافی نقصان پہنچا ہے۔ان کے لئے ہم لوگ راشن لائے ہیں۔یہاں پر موجود ایک مسجد کی چھت اڑ گئی ہے۔اس کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details