یہ واقعہ جل پائی گوڑی کے سلکاپور میں پیش آیا۔
پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ 'ہم نے متاثرہ کو بچانے کے بعد فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن ہسپتال جاتے وقت ہی راستے میں ان کی موت ہو گئی۔'
خواجہ سرا کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا، دیکھیں ویڈیو پولیس کے مطابق بچے کو اغوا کرنے کا کوئی معاملہ نہیں پیش آیا۔ کچھ شرپسند عناصر کے ذریعے بچہ چوری کی افواہ پھیلائی گئی تھی۔
غورطلب ہے کہ علاقے میں ایک خواجہ سرا گھومتا نظر آیا تو لوگوں کو اس پر شبہ ہوا کہ وہ بچہ چوری کی کوششوں میں ہے۔ شک کی بنا پر ہجوم خواجہ سرا پر ٹوٹ پڑی، جس کے بعد وہ بھاگنے لگا اور پھر پکڑ کر اسے بری طرح پیٹ۔ پیٹ کر زخمی کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر جب تک پہنچتی ، خواجہ سرا کو ہجوم نے پیٹ۔ پیٹ کر بری طرح زخمی کر دیا تھا۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔