اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کا انفراسٹرکچر بی جے پی حکومت والی ریاستوں سے بہتر ہے: فرہاد حکیم - اپوزیشن کے رہنما شوبھندو ادھیکاری

گورنر کو چاہئے کہ وہ بنگال کو نہیں بلکہ اترپردیش کو محکمہ صحت میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کا مشورہ دیں:فرہاد حکیم

مغربی بنگال کا انفراسٹرکچر بی جے پی حکومت والی ریاستوں سے بہتر ہے: فرہاد حکیم
مغربی بنگال کا انفراسٹرکچر بی جے پی حکومت والی ریاستوں سے بہتر ہے: فرہاد حکیم

By

Published : Sep 17, 2021, 9:48 PM IST

کلکتہ: اپوزیشن کے رہنما شوبھندو ادھیکاری کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں بڑے پیمانے پر ’’وائرل بخار‘‘ سے بچوں کے متاثر ہونے کے بعد محکمہ صحت میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے بعد ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہا دحکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشورے اترپردیش حکومت کو دیں جہاں بچے آکسیجن کی قلت سے مرجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی انفراسٹکچر بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں سے بہت بہتر ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر گورنر نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں درخت لگائے۔ اس کے بعد انہوں نے ریاست میں وائرل بخار سے بچوں کےمتاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس معاملے کو ایک سے زیادہ بار دیکھا ہے۔ ریاستی صحت کی خدمات پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی صحت سے متعلق خدمات کی نگرانی کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ ریاستی حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ د ےگی۔

مزید پڑھیں:

Vaccination Record: وزیراعظم کے سالگرہ پر ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ

اس بیان کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ میں گورنر سے کہوں گا کہ یہ تجاویز اتر پردیش کو دیں۔جہاں 16 بچے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مر گئے۔ جہاں انفراسٹکچر کی قلت کی وجہ سے لاش کو گنگا میں تیرائی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں صحت کا اچھا نظام ہے۔ '

قابل ذکر ہے کہ شووندو ادھیکاری نے وائرل بخار کی وجہ سے ایک بچے کی موت کے حوالے سے مرکزی وزیر صحت کو خط لکھ کر ریاست میں ایک ماہر وفد بھیجنے کی درخواست کی۔ انہوں نے رات کے وقت پرولیا میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور ریاستی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details