اردو

urdu

ETV Bharat / state

حسین جہاں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل - سابقہ اہلیہ حسین جہاں جو ماڈل بھی ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد سمیع کی سابق اہلیہ حسین جہاں کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا کافی وائرل ہورہی ہے۔

حسین جہاں کی تصویر سوشل
حسین جہاں کی تصویر سوشل

By

Published : Feb 8, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:03 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں جو ماڈل بھی ہیں ،نے اپنی گلیمرس تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھر اینٹری دیکر ماڈلنگ اور اداکاری کا کیریئر دوبارہ شروع کیا ہے۔

اس سے قبل حسین جہاں نے اپنے شوہر سمیع پر جسمانی اور ذہنی طور پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ فاسٹ بالر کی دیگر خواتین سے بھی دوستیاں ہیں ۔

حسین جہاں کی تصویر سوشل

حسین جہاں نے سمیع اور ان کے اہل خانہ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا جب کہ کولکاتا کی علی پور کورٹ میں سمیع اور دیگر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا اور اپنے شوہر سے بیٹی کے لیے خرچہ بھی مانگا تھا ۔

فوٹو شوٹ کے بعد حسین جہاں نے کہا کہ ’انہو ں نے اپنی زندگی کو پٹڑی پر لانے کیلئے دوبارہ شوبز انڈسٹری جوائن کی ہے اور بہت جلد فلم بھی کرنے جارہی ہوں۔

حسین جہاں کی تصویر سوشل

میں نے جو بھی کیا ہے اپنے اور اپنے بچوں کو پالنے کیلئے کیا ہے کیونکہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھااور مجھے محمد سمیع کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے رقم کی ضرورت ہے

انہوں نے کہاکہ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا کہ میں وکیلوں کی بھاری فیسیں ادا کرسکتی اسلئے میں نے دوبارہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details