ایک سی آ ئی ایس ایف جوان کی موت کے بعد مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع انڈین میوزیم کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انڈین میوزیم کے ڈائریٹرکٹر اے ڈی چودھری نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کے 33جوان گیلری کی سیکورٹی کیلئے تعینات تھے۔انہیں قرنطینہ میں جانے کو کہا گیا ہے۔میوزیم 14مارچ سے ہی بند ہے۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ سی آئی ایس ایف جوان کے کورونا مثبت آنے کے بعد ہی تما م سیکورٹی اہل کار کو قرنطینہ میں چلے جانے کو کہا گیا تھا۔میوزیم کے تمام احاطے اورسیکورٹی کوارٹر کو سنیٹائز کیا گیا ہے اور افسران سے کہا گیا ہے اس وقت وہ دفتر نہ آئیں۔