ایک طرف جہاں سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہے، وہیں کئی سماجی و فلاحی تنظیمیں بھی سرگرم ہو چکی ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے تئیں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 'مغربی بنگال ائمہ ایسوسی ایشن' بھی سرگرم ہو چکی ہے۔
اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ 19 دسمبر2020 کو ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں آئندہ انتخابات اور ائمہ و موذنین کو ملنے والے وظائف بھی موضوع بحث ہوگی۔
ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا اثر اب واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ سماجی و فلاحی تنظیمیں بھی اس حوالے سے سرگرم نظر آ رہی ہیں۔اس بار ریاستی اسمبلی انتخابات کئی معنوں میں اہم ہے۔
ایک طرف بر سر اقتدار ترنمول کانگریس اقتدار میں واپسی کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے تو وہیں دوسری جانب بی جے پی نے مغربی بنگال میں پہلی بار اقتدار حاصل کرنے کے لئے پوری طاقت لگا دی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے مد نظر ملی تنظیمیں بھی سر گرم ہو چکی ہیں۔