اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے زندہ مریض کے رشتہ داروں کو ڈہتھ سرٹیفکیٹ تھمانے پر ہنگامہ - urdu news

ندیا ضلع کے جواہر لال نہرو ہسپتال میں کورونا کے زندہ مریض کے رشتہ داروں کو ڈہتھ سرٹیفکیٹ تھمانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

کورونا کے زندہ مریض کے رشتہ داروں کو ڈہتھ سرٹیفکیٹ تھمانے پر ہنگامہ
کورونا کے زندہ مریض کے رشتہ داروں کو ڈہتھ سرٹیفکیٹ تھمانے پر ہنگامہ

By

Published : May 15, 2021, 6:17 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ اس کے سبب افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کہیں مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی جاتی ہے تو کہیں ہسپتال پر مریض کو وقت پر آکسیجن نہیں دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

وہیں، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے باحیات انسان کو مردہ اور کورونا کی وجہ سے ہلاک مریض کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جارہا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ندیا ضلع کے جواہر لال نہرو ہسپتال میں پیش آیا ہے، جب انتظامیہ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کے زیر علاج مریض کے گھر والوں کو ڈہتھ سرٹیفکیٹ تھما دیا۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج کے رہنے والے سمرون منڈل اور ان کی فیملی کو بیٹے کی لاش کی شناخت کرنے کے لیے ہسپتال بلایا گیا۔ سمرون اور ان کی فیملی کے سامنے ایک نامعلوم شخص کی لاش کو دکھایا گیا جسے دیکھ کر وہ بھڑک اٹھے۔

ہنگامہ ہو ہی رہا تھا کہ انہیں پتہ چلا کہ ان کے بیٹے کو کووڈ وارڈ میں منتقل کر کے دوسرے وارڈ میں لایا گیا ہے۔ اس کے بعد سمرون اپنے بیٹے شیکت منڈل کو ڈسچارج کروا کر گھر لے گئے جہاں وہ کورنٹائن ہیں۔

مریض کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا پوری طرح سے صحتیاب ہے اور گھر میں کورنٹائن ہے۔ لیکن وہ ہسپتال میں رہتا تو وہ اور بیمار پڑ جاتا۔

دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی نام کے دو مریض تھے۔ بالکل صحیح مریض کے لیے ڈہتھ سرٹیفکیٹ جاری کی گئی تھی لیکن غلطی سے وہ سرٹیفکیٹ کسی دوسرے مریض کے گھر والوں کے ہاتھ لگ گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

bengal news

ABOUT THE AUTHOR

...view details