اس پروگرم میں مغربی بنگال کےگورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی وار دیگر شخصیات شرکت کرنے والے تھے۔
یہ پروگرام کل منعقد ہونے والا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کو رد کیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
کل ہی اسمبلی میں ریاستی حکومت نے یونیورسٹی کے انتظامی امور سے متعلق بل پیش کیا ہے جس میں گورنر جو ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ہیں کے دائرہ کار میں کمی لائی گئی ہے۔
اب تک وائس چانسلر کے انتخاب، یونیورسٹی کے انتظامی امور میں گورنر کا کوئی رول نہیں ہوگا۔چانسلر ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم اور یونیورسٹی انتظامیہ ہی فیصلہ کرے گی۔گورنر صرف فیصلے پر مہر لگائیں گے