اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2020, 6:03 PM IST

ETV Bharat / state

حج کی منسوخی سے کولکاتا کے عازمین دلبرداشتہ

مغربی بنگال حج کمیٹی کی جانب سے 4575 عازمین نے عرضی دی تھی۔تمام عازمین کو مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ان کی پوری رقم واپس کر دی جائے گی۔ آئندہ سال دوبارہ سے نئے طور پر حج کے لئے عرضی دی جائے گی۔

حج کی منسوخی سے کولکاتا کے عازمین حج دلبرداشتہ
حج کی منسوخی سے کولکاتا کے عازمین حج دلبرداشتہ

مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2020 کی منسوخی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ یہ خبر عازمین حج کے لئے بہت تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے۔ مغربی بنگال سے بڑی تعداد میں ہر سال عازمین حج کی روانگی ہوتی ہے۔ اس بار بھی مغربی بنگال حج کمیٹی کی جانب سے ہر سال بڑے پیمانے پر حج کے لئے عازمین کی روانگی ہوتی ہے۔

مغربی بنگال حج کمیٹی سے صرف بنگال ہی نہیں بلکہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین بھی مغربی بنگال حج کمیٹی کے ذریعے ہی حج کے لئے جاتے ہیں۔

حج کی منسوخی سے کولکاتا کے عازمین حج دلبرداشتہ

ریاستی حج کمیٹی کے ماتحت میں حج کے لئے جانے والے عازمین میں بڑی تعداد کولکاتا سے ہوتی ہے۔اس بار پورے بنگال سے حج کے لئے 4575 عازمین حج کے لئے روانہ ہونے والے تھے۔

لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں زندگی کے معمولات بڑی طرح متاثر ہوئے ہیں۔سعودی عرب بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے۔

مرکزی حج کمیٹی کے ایک نوٹس کے مطابق سعودی حکام کے مطابق 2020 حج کی تیاریاں موقوف ہو چکی ہے۔حج کو اب چند ہفتے ہیں لیکن سبھی تک سعودی حکام کی طرف سے کعئی ہدایت نہیں ملی ہے۔جس کے نتیجے میں حکومت ہند کی جانب سے حج 2020 کو منسوخ کرنے گیصلہ کیا گیا ہے۔

حج کی منسوخی سے کولکاتا کے عازمین حج دلبرداشتہ

مغربی بنگال حج کمیٹی کے سی ای او محمد نقی نے سی ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بنگال سے اس بار 4575 عازمین نے حج کیلے لئے عرضی دی تھی لیکن اب سب کو منسوخی کے لئے آن لائن فارم جمع کرنا پڑے گا اور آئندہ سال نئے طور پر عرضی داخل کرنی پڑے گی۔ عازمین اپنے پاسپورٹ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر سے حاصل کر سکیں گے۔

حج کی منسوخی کی خبر کولکاتا و اطراف کے عازمین کے لئے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے۔کئی عازمین ایسے بھی ہیں کئی سال سے حج کے لئے پائی پائی رقم جمع کر رہے تھے

لیکن جب سارا کام مکمل ہو گیا تھا اور ان کو یہ سعادت حاصل ہونے والی تھی تو کورونا وائرس کی وجہ اس بار بھی ان کو حج کرنا نصیب نہیں ہوا۔ایسے ہی ایک نوجوان عازمین حج محمد احسان غفاری کا کہنا ہے کہ وہ کئی سال سے حج کے لئے اپنی رقم جمع کر رہے تھے اور اس بار ان کو کامیابی بھی مل چکی تھی دو قسطیں بھی جمع کر چکے تھے آخری قسط باقی تھی

لیکن آخری وقت میں حج کی منسوخی کی خبر ان کے لئے بہت تکلیف دہ ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ ست یہی دعا ہے آئندہ سال ان کو کامیابی حاصل ہو۔

کولکاتا شہر کے راجہ بازار کے ایک اور عازمین محمد رحمت الباری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک بیت اللہ کا طواف کرے اس بار ان کو کامیابی مل چکی تھی سارے کام مکمل ہو چکے تھے رقم بھی جمع کر چکے تھے ۔

لیکن عین چند ہفتے قبل 2020 حج کی منسوخی ان کے لئے نہایت ہی افسوسناک خبر ہے۔برسوں کی کوششوں کے بعد موقع نصیب ہوا تھا ۔

لیکن اللہ کی مرضی کچھ اور تھی۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے یہی دعا ہے کہ آئندہ کسی طرح کی روکاوٹ حائل نہ ہو اور ان کو حج کی سعادت نصیب ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details