اردو

urdu

ETV Bharat / state

Resolution against BSF: بنگال اسمبلی میں بی ایس ایف کے خلاف قرار داد پیش، گورنر جگدیپ دھنکر کا سوال - مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر

بنگال اسمبلی( Bengal assembly) میں بی ایس ایف کے اختیارات پر قرارداد پیش کیے جانے پر گورنر جگدیپ دھنکر (Governor jagdeep dhankhar) نے سوال اٹھاتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر

By

Published : Nov 19, 2021, 10:39 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس(TMC) کے سینئیر رہنما پارتھو چٹرجی نے بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے اختیارات میں مزید توسیع کرنے کے خلاف قرارداد( Resolution against BSF ) پیش کی تھی۔
بنگال اسمبلی میں موجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی نے اس کی حمایت کی اور اس کے بعد قرارداد کو اسپیکر بمان بنرجی کے پاس بھیج دیا گیا۔ اسی درمیان بنگال اسمبلی میں بی ایس ایف کے اختیارات کے قرارداد پر گورنر جگدیپ دھنکر(Governor jagdeep dhankhar) نے سوال اٹھاتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کو اہم اور غیر معمولی ذمہ داریاں سونپی گئی ہے، اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسپیکر بمان بنرجی کو کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ملک کی سالمیت کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کو مزید اختیارات دینے کا مطلب ملک کی سرحد اور اس سے متصل اضلاع کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ وہیں دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر پر مغربی بنگال اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو اس طرح کے معاملے میں مداخلت کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی نے منگل کو بی جے پی کے قانون سازوں کی مخالفت کے درمیان بی ایس ایف کے دائرہ اختیار کو بین الاقوامی سرحد سے 15 کلومیٹر سے 50 کلومیٹر تک بڑھانے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details