مغربی بنگال کے گورنر اور ریاستی حکومت کے درمیان تلخیاں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ آج ایک بار پھر بنگال گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک تقریب کے دوران درگا پوجا کارنیول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جس طرح کا اسکول کیا گیا۔
اس طرح کا سلوک شیوا جی کے ساتھ اورنگزیب نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پوجا کارنیول کا براہ راست پروگرام نہیں دیکھنے نہیں دیا گیا۔ ان کے سامنے 20 سے25 افراد کھڑے تھے لیکن انہوں نے اپنی تقریر ختم کرتے وقت یہ صاف کرنے کی کوشش کی۔
وہ ممتا بنرجی کو اورنگزیب نہیں کہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی آئرن لیڈی کو انہوں نے اورنگزیب نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو کیا گیا۔ وہ کسی ریاست کے کسے گورنر کے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا ہے ۔
چار گھنٹوں تک کارنیول کا براہ راست نشر کیا گیا لیکن اس میں چار سکنڈ کے لئے بھی مجھے نہیں دکھایا گیا ۔واضح رہے کہ کارنیول کے کئی روز بعد گورنر نے اس طرح کے الزامات لگاتے ہوئے بنگال کی صورت حال کو ایمرجنسی قرار دیا تھا ۔