اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting Club: محمڈن اسپورٹنگ کو بنگہ بیبھوشن ایوارڈ دینے کا اعلان - محمڈن اسپورٹنگ کو اعلی ریاستی اعزاز بنگہ بیبھوشن ایوارڈ

مغربی بنگال حکومت نے بھارت کے قدم ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو ریاستی اعزاز بنگہ بیبھو شن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں کلب انتظامیہ نے اس اعزاز کے لیے یاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ Bengal govt will honour banga bibhusan award to mohammadan sporting club

محمڈن اسپورٹنگ کو بنگہ بیبھوشن ایوارڈ دینے کا اعلان
محمڈن اسپورٹنگ کو بنگہ بیبھوشن ایوارڈ دینے کا اعلان

By

Published : Jul 22, 2022, 8:50 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال حکومت کی جانب سے آئندہ 25 جولائی کو نذر منچ میں سرکاری تقریب کے دوران بھارت کے قدم ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کو اعلی ریاستی اعزاز بنگہ بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ محمڈن اسپورٹنگ ریاست کا پہلا ملی ادارہ ہوگا جسے بنگہ بیبھوشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے نا صرف کلب انتظامیہ بلکہ شیدائیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ یہ ہمارے کلب کے لیے اعلیٰ اعزاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اس کے لیے بہت بہت شکریہ جنہوں نے اس تاریخی فٹبال کلب کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگہ بیبھوشن ایوارڈ ریاست مغربی بنگال حکومت کا سب سے اہم اعزاز ہے۔ کلب کے لاکھوں پرستاروں کے لئے فخر کی بات ہے۔ کلب انتظامیہ اور سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے شیدائیوں کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو شکریہ۔

واضح رہے کہ 1891 میں محمڈن اسپورٹنگ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کلب کو پہلے جبلی کلب کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن اس کا نام محمڈن اسپورٹنگ رکھا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ بھارتی فٹبال کی تاریخ میں واحد کلب ہے جس نے ملک کی آزادی سے قبل برطانوی فوجی فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Tajikistan Footballer Nuriddin: نورالدین داورنوو نے محمڈن اسپورٹنگ کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details