کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس پر کہا کہ ٹنل سے نکالے گئے بنگال کے مزدوروں کی مدد کے لیے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے۔ نئی دہلی کے ریذیڈنٹ کمشنر آفس کے رابطہ افسر راجدیپ دتہ کی قیادت میں یہ ٹیم اترکاشی کی سرنگ سے بحفاظت نکالے گئے مزدوروں کو مغربی بنگال میں ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں شوبھربرت پرمانک (موبائل 8981200471)، سومناتھ چکرورتی (موبائل 8130258750) اور راجو کمار سنہا (موبائل 9968732695) شامل ہیں۔
ممتا بنرجی نے سبھی طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اپنے تین کارکنوں کی سہولت کے لیے ایک کار سے اترکاشی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ ہمارے تین کارکنوں میں منیر تعلقدار، ولد کے تعلقدار، کوچ بہار، سیوک پاکھیڑا، ولد اسیت پاکھیڑا، ہریناکھلی اور جے دیو پرمانک، ولد تپاس پرمانک، نمڈانگی (ہوگلی) شامل ہیں۔