کولکاتا: فضائی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش میں، مغربی بنگال حکومت اگلے دو سالوں میں کولکاتا میں تقریباً 1200 الیکٹرک بسیں شروع کرنے والی ہے، جن میں سے 400 جنوری 2023 تک چلائی جائیں گی۔ اس کی تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ West Bengal Govt Launch Electric Buses to Reduce AIR Pollution
ایک سینئر افسر نے بتایا۔کہ مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ ریاست کے شمالی اور مغربی حصوں میں سی این جی سے چلنے والی بسیں متعارف کرانے کے لئے بھی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔اگلے چند برسوں میں کولکاتا کی سڑکوں پر سی این جی،الیکٹریکس اور بیٹری والی گاڑیوں کو ہی پرمٹ دینے پر غوروفکر کی جا رہی ہے۔ محکمہ اگلے دو سالوں میں کولکتہ میونسپل ایریا کے اندر مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی ٹی سی) کے ذریعے چلائی جانے والی 1,180 بسیں متعارف کرائے گا،" اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا۔کہ ان میں سے 400 بسیں اگلے سال جنوری تک سڑکوں پر آ جائیں گی،