کولکاتا: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا کےنفاذ کے لئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹس کو بھیجی گئی اس گائیڈ لائن میں 22 سے زیادہ نکات شامل ہیں۔ ضلع مجسٹریٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ ان رہنما خطوط کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم پر عمل درآمد کریں۔ West Bengal Govt Issues Fresh Guidelines For Pradhan Mantri Awas Yojana to Control Irregularities
رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ گھر کی تعمیر کا کام رقم کے الاٹمنٹ کے 90 دن کے اندر مکمل کیا جائے۔ پنچایت سطح پر اینٹوں کے بھٹوں سے براہ راست اسکیم کو حاصل کرنے والوں کو گھر بنانے کے لئے اینٹیں فراہم کرنے ہوں گےاس کے علاوہ دیگر تعمیراتی سامان براہ راست ڈیلرز یا سپلائرز سے منگوایا جانا چاہیے۔کنٹرول روم کے ذریعہ نکرانی کی جائے گی ۔بلاک سطح پر کنٹرول روم قائم کیا جائے۔ اس کا مقصد مستحقین کی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیر میں مدد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کے لیے ہر ماہ کی 10 سے 15 تاریخ تک اقامتی ہفتہ کا انعقاد کیا جائے گا۔