مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے ٹرین کے ذریعہ بنگال میں داخل ہونے والے مسافروں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے لوکل ٹرین خدمات کی معطلی، ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹرینوں کے ذریعہ دوسری ریاستوں سے داخل ہونے والے مسافروں کو آرٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا نیگیٹو رپورٹ دکھانا ضروری ہے۔ دوسری ریاستوں سے بنگال آنے والوں کے کورونا گائیڈ لائن کی تمام شرائط پر عمل کرنا ہو گا اگر کوئی مسافر ایسا نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 14 دنوں کے لئے کورنٹائن میں بھیجا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔