کٹوا: مغربی بنگال میں ایک سرکاری ہسپتال کو بریانی کا 3 لاکھ کا بل آیا ہے۔ یہ واقعہ مشرقی بردھمان ضلع کے کٹوا سب ڈویژن اسپتال میں پیش آیا۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق بریانی کے بلوں کے علاوہ ہسپتال کو ایک کروڑ روپے سے زائد کے 81 مزید بل موصول ہوئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سووک عالم نے کچھ دن قبل ہی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر چارج سنبھالا تھا اور انہیں کچھ بل دئے گئے تھے، انہیں بتایا گیا تھا کہ بل کافی عرصے سے زیر التوا ہیں اور جلد ہی کلیئر ہونے چاہئیں۔WB Govt Hospital Gets Bills Worth 3 Lakh For Biryani
وہیں بلوں کی جانچ پڑتال کے دوران عالم نے دیکھا کہ صرف بریانی کے لیے 3 لاکھ جمع کرائے گئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ مشکوک بل کنگشوک گھوش نامی ٹھیکیدار نے جمع کروائے تھے، جو اسپتال کو بریانی، فرنیچر اور گاڑیوں سمیت متعدد مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ مشکوک بلوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد، سپرنٹنڈنٹ نے مریضوں کی فلاح و بہبود کمیٹی کی میٹنگ بلائی اور اس معاملے پر غوروفکر کیا۔WB Govt Hospital Gets Bills Worth 3 Lakh For Biryani