اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج شروع - مغربی بنگال کی خبریں

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ کولکاتامیڈیکل کالج و اسپتال کو مکمل طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے۔

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج شروع
کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج شروع

By

Published : May 7, 2020, 4:12 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کو کوروناوائر کے علاج کے لئے جمعرات سے کھول دیا جائے گا۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں ں کی تعداد1344ہے جس میں 364افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 140ہے۔

کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج شروع

وزایرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کو مکمل طور پر کرونا وائرس اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سات مئی سے اسپتال میں کام شروع کردیاگیا ہے ۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت ہم 500بیڈ سے کام شروع کیا گیا ہے اور ضرورت پڑی تو اس کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ بنگال میں اس وقت 68 اسپتال کورونا وائرس کے مخصوص ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details