کولکاتا: مغربی بنگال حکومت ریاستی اسکولوں سے خالی آسامیوں کی فہرست طلب کی۔ ریاست کے محکمہ اسکولی تعلیم نے خالی آسامیوں کی فہرست کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ہر ضلع کے ا سکول انسپکٹرز کو خالی آسامیوں کی فہرست جمعہ تک بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔West Bengal Teachers Posts
ہدایت کے مطابق، محکمہ تعلیم نے اپر پرائمری سطح یعنی جماعت پنجم سے آٹھویں تک کی خالی آسامیوں کی تفصیلی فہرست طلب کی ہے۔ اسکول انسپکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان خالی آسامیوں کو فہرست کی شکل میں بھیجیں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں ریاست میں اپر پرائمری بھرتیوں میں پیچیدگی پیدا ہوئی ہے۔ نوکریاں پھنس گئی ہیں۔ اس پیچیدگی کو ختم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم نے شاید خالی آسامیوں کی فہرست طلب کی ہے۔ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اپر پرائمری اسامیوں کی فہرست طلب ہونے کے بعد ملازمت کے مواقع دستیاب ہونے والے ہیں۔
پچھلے آٹھ سالوں سے اپر پرائمری میں بھرتی کا بحران ہے۔۔ ذرائع کے مطابق تبادلے کی وجہ سے کئی اسکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ اتاشری پورٹل کے آغاز کے بعد گزشتہ سال اگست سے اب تک تقریباً بیس ہزار اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا ہے۔