کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی اجلاس میں سوالوں کے جواب میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی دفتر کےلئے جگہ نہیں ملی ۔ایک خالی ویران جگہ ملی ہے وہیں دفتر قائم کیا جائے گا ۔یہ خالی جگہ فرفرہ شریف گیسٹ ہائوس کے قریف واقع ہے۔ فی الحال شری رام پور میں سب ڈویژنل انتظامیہ کے دفتر سے ہی کام جاری ہے۔
فرفرہ شریف مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کی بڑی تعداد کےلئے مرکز عقیدت ہے ۔ہر سال یہاں لاکھوں افراد زیارت کے لئے آتے ہیں ۔ بالخصوص دیہی علاقوں سے ہے۔ ہگلی کے جنگی پاڑہ بلاک کے اس قصبے میں سال بھر سیاست داں بھی آتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ چوں کہ بنگال کے مسلمانوں پر فرفر ہ شریف کے اثرات ہیں اس لئے سیاست داں بھی اس کو اہمیت دیتے ہیں ۔ ایک زمانے میں ہگلی کے آنجہانی سی پی ایم لیڈر سنیل سرکار پارٹی کی جانب سے فرفرہ کے ساتھ رابطہ کار کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
2008 فرفرا کے پیرزادہ طہٰ صدیقی کے تعلقات اور ترنمول کے اس وقت کے آل انڈیا جنرل سکریٹری مکل رائے کے ساتھ قربت بنگال کی سیاست میں مشہور تھی۔ اس وقت دوسری جماعتوں کے لیڈروں نے رسمی طور پر حل کرنے کی کوشش کی لیکن سیاست دانوں کو معلوم تھا کہ فرفرا عملاً ترنمول کانگریس کے قریب ہوچکا ہے۔ فرفورہ شریف ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا۔ فرہاد کو اس کا چیئرمین بنایا گیا۔