مغربی بنگال میں ان دنوں کورونا وائرس کے خوف کے سائے میں تہوار منایا جا رہا ہے.
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان مغربی بنگال میں بھیانک طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے.
مغربی بنگال کے علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اکتوبر اور 24 اکتور کے درمیان بھیانک طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے.
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد حکومت نے ساحلی اضلاع شمالی 24پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مدنی پور کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ نے تمام ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے.
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرہ سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ بھی این ڈی آر ایف کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے.