کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے گورنر کی حیثیت سے ایک سال مکمل کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے راج بھون میں پریس کانفرنس کی۔ بنگال میں کام کرنے کے تجربے کے علاوہ مختلف اوقات میں حکومت کے ساتھ ان کے تنازعات سے متعلق تمام سوالوں کا انہوں نے جواب دیا۔ گورنر نے کہا کہ حکومت اور راج بھون کا تنازع اتنا نہیں ہے جتنا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی بل زیر التو نہیں ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ان کے پاس جو بل آئے ہیں ان میں سے کچھ پر انہوں نے دستخظ کردیے ہیں اور کچھ بلوں کو صدر جمہوریہ کو بھیج دیا ہے۔
اسپیکر نے بدھ کو کہا کہ گورنر کابیان درست نہیں ہے۔ بیمان نے قدرے پرجوش انداز میں کہا کہ جو معلومات انہوں نے پریس کانفرنس میں دی، انہیں اسمبلی کو بتانا چاہیے تھا۔ گورنر نے بل کو روک دیا۔ دیکھا جا رہا ہے کہ وہ اسمبلی کو کچھ نہیں بتا رہے ہیں۔ ہماری رول بک کہتی ہے کہ گورنر براہ راست اسمبلی کو آگاہ کریں گے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔ پریس کا کیا بنے گا؟